پولیس نے 6 ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کرلی

ہفتہ 20 جنوری 2018 23:04

پولیس نے 6 ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کرلی
لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2018ء) ایس ایس پی لاڑکانہ تنویر حسین تنیو کی ہدایات پر لاڑکانہ پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب 6 ملزمان کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گیریلو پولیس نے دوران چیکنگ مہراب پور لنک روڈ پر ملزم ندیم علی خاصخیلی کو 2 کلو چرس سمیت، رحمت پور پولیس نے پیر مراد شاہ کے قریب ملزم غلام قادر جتوئی کو ڈیڑھ کلو چرس سمیت، ملزم عظیم عمرانی کو آدھا پاؤ چرس سمیت، سے آئی اے پولیس نے قاضی فضل لاڑو کے قریب کاروائی کرتے ہوئے پولیس مقابلے کے مقدمے میں اشتہاری ملزم بابر چانڈیو کو، سول لائین پولیس نے گھنٹی فاٹک سے ولید تھانے کے مقدمے میں اشتہاری ملزم عبدالعزیز چانڈیو اور ڈوکری پولیس نے میتلا لاڑو کے قریب کاروائی میں پولیس مقابلے کے مقدمے میں اشتہاری ملزم نادر جتوئی کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار تمام ملزمان کے خلاف ایسے مقدمات بھی درج کرلیے گئے ہیں اور ان کی کرمنل ریکارڈ مختلف تھانوں سے معلوم کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :