سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دکھنے والے جنسی درندے کو گرفتار کر لیا گیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 20 جنوری 2018 22:55

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دکھنے والے جنسی درندے کو گرفتار ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جنوری2018ء) سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دکھنے والے جنسی درندے کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 2 روز قبل ایک تشویش ناک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ ویڈیو میں ایک شخص کو ویران گلی سے تنہاء گزرتی ہوئی بچی کا پیچھا کرتے ہوئے دکھائی دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مشکوک شخص بچی کا پیچھا اغوا کرنے یا کسی دوسرے غلط مقصد کیلئے کر رہا ہے۔

تاہم بچی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مشکوک شخص کو اپنے قریب پہنچنے نہیں دیتی اور بھاگ کو اپنے گھر پہنچ جاتی ہے۔ اس حوالے سے اب معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے مشکوک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ ویڈیو کراچی کے علاقے شاہ فیصل ٹاون کی ہے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ گرفتار شخص کا نام عبدالجلیل ہے اور اس سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات ملاحظہ کیجیے:

متعلقہ عنوان :