کابل میں ہوٹل پر دہشت گردوں کا حملہ،متعدد افراد ہلاک

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 20 جنوری 2018 22:44

کابل میں ہوٹل پر دہشت گردوں کا حملہ،متعدد افراد ہلاک
کابل (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 20جنوری2018ء ): افغان دارلحکومت کابل میں ہوٹل پر4 دہشت گردوں کے حملہ میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے ،جبکہ کئی ابھی تک دہشتگردوں کے ہاتھوں یرغمال بنے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق موقع پر موجود لو گوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے مسلح دہشتگردوں کو ہوٹل کے اندر داخل ہوتے ہوئے دیکھا۔ افغان وزارت داخلہ نے بھی حملے کی تصدیق کی ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق حملے میں متعدد افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں جبکہ کئی افراد کو یرغمال بھی بنالیا گیا ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق ہوٹل کے اندر فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز نے ہوٹل کو گھیرے میں لے لیا ہے۔