Live Updates

شیخ رشید اور عمران خان نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحریک پر خودکش حملہ کیا،چودھری منظوراحمد

ان کے بیان سے سانحہ ماڈل ٹاؤن کا معاملہ پیچھے چلا گیا،جس پارلیمنٹ کے ممبران پر لعنت بھیجی گئی ، یہ خود بھی اسی پارلیمنٹ کے ممبر ہیں ،نجی ٹی وی سے گفتگو

ہفتہ 20 جنوری 2018 22:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما چودھری منظوراحمد نے کہا ہے کہ شیخ رشید اور عمران خان نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحریک پر خودکش حملہ کیا، ان کے بیان کی وجہ سے سانحہ ماڈل ٹاؤن کا معاملہ پیچھے چلا گیا۔

(جاری ہے)

جس پارلیمنٹ کے ممبران پر لعنت بھیجی گئی ، یہ خود بھی اسی پارلیمنٹ کے ممبر ہیں ،نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چودھری منظوراحمد نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کے لیے طاہر القادری کے ساتھ گئے ، ہم نے کہہ دیا تھا جب زرداری صاحب جائینگے تو کارکن بھی چلے جائیں گے ،شیخ رشید اور عمران خان نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحریک پر خودکش حملہ کیا،عمران خان ، شیخ رشید کے بیان کی وجہ سے سانحہ ماڈل ٹاؤن کا معاملہ پیچھے چلا گیا،لعنت پارلیمنٹ کے ممبران پر بھیجی گئی ، یہ خود بھی اسی پارلیمنٹ کے ممبر ہیں ،

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات