نقیب محسود کی معصوم بچیوں کیجانب سے انصاف کی اپیل

ہفتہ 20 جنوری 2018 22:12

نقیب محسود کی معصوم بچیوں کیجانب سے انصاف کی اپیل
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2018ء)سابق ایس ایس پی ملیر رائو انوار کے ہاتھوں مبینہ جعلی مقابلے میں قتل ہونے والے نوجوان نقیب محسود کی ننھی بچیوں نے بھی انصاف کی اپیل کر دی ہے۔

(جاری ہے)

نقیب اللہ کی معصوم بچیوں نے والد کے بے رحمانہ قتل کیخلاف انصاف کی اپیل کر دی۔ نقیب محسود کی بچیوں سے پوچھا گیا کہ آپ کے ابو کہاں گئے تھے، جواب میں انہوں نے کہا کہ ابو کراچی گئے تھے۔نقیب کی بیٹی نے کہا کہ ہمارے ابوکے ساتھ ظلم ہوا ہے، ہمیں حکومت سے انصاف چاہیے۔