امریکہ اور برطانیہ سمیت چوبیس ممالک کے سیاحوں کی پاکستان آمدپرآن آرائیول ویزا کی سہولت کی تفصیلات سے متعلق پی ٹی ڈی سی کے ایم ڈی 22 جنوری کو پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے

ہفتہ 20 جنوری 2018 22:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2018ء) حکومت پاکستان نے امریکہ اور برطانیہ سمیت دنیا کے 24 ممالک کے سیاحوں کو پاکستان آمد پر 30 دن کے )آن آرائیول( سیاحتی ویزے کے اجرائ کا فیصلہ کیا ہے جس کی تفصیلات کا اعلان پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن کے مینجنگ ڈائریکٹر چوہدری عبدالغفور خان پیر 22 جنوری کو پریس کانفرنس میں کریں گے۔

(جاری ہے)

ترجمان پی ٹی ڈی سی مختار علی رانا کے مطابق پی ٹی ڈی سی کے ایم ڈی ملک میں سیاحت کے حوالے سے کئے جانے والے دیگر اقدامات سے بھی میڈیا کو آگاہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :