پنجاب حکومت کا شرمناک اقدام، قصور کی ننھی زینب کا قاتل تاحال پکڑنے میں ناکام، لیکن زینب کے حق میں آواز اٹھانے والوں کو دھمکیاں دی جانے لگیں

muhammad ali محمد علی ہفتہ 20 جنوری 2018 21:51

پنجاب حکومت کا شرمناک اقدام، قصور کی ننھی زینب کا قاتل تاحال پکڑنے ..
قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جنوری2018ء) پنجاب حکومت کی جانب سے زینب کے حق میں آواز اٹھانے والوں کو دھمکیاں دی جانے لگی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق قصور میں ننھی زینب کے زیادتی و قتل کیس کے حوالے سے ایک مرتبہ پھر پنجاب حکومت کی جانب سے شرمناک حرکت کی گئی ہے۔ پنجاب حکومت اور پولیس بلند و بانگ دعووں کی باوجود اب تک زینب کے قاتل کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔

اس حوالے سے احتجاج کرنے والے اور آواز اٹھانے والے بھی پنجاب حکومت کو ایک آنکھ نہیں بھا رہے۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت زینب کیلئے انصاف مانگنے والوں کو دھمکیاں دینے لگی ہے۔ گزشتہ روز قصور کے تعلیمی اداروں کے طلباء اور اساتذہ سمیت عوام نے زینب کیلئے ایک پرامن احتجاج کا انعقاد کیا تھا جس میں زینب کے قاتل کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا۔ اس پرامن احتجاج پر پنجاب حکومت کی ضلعی انتظامیہ نے شرمناک ردرعمل دیتے ہوئے احتجاج میں شریک تعلیمی اداروں کے حکام کو طلب کرلیا۔ ضلعی حکومت نے تعلیمی اداروں کے حکام کو دھمکی دی ہے کہ آئندہ اگر ایسے کسی احتجاج کا انعقاد کیا گیا تو پھر ان کے تعلیمی اداروں کو بند کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :