حکومت نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ایجنسیوں کو عوام کی سلامتی اور حفاظت کیلئے بہتر بنایا، اغوا برائے تاوان کے حالیہ واقعات میں پولیس کی کارکردگی قابل تحسین ہے،وزیرمملکت برائے توانائی عابد شیر علی

ہفتہ 20 جنوری 2018 21:52

حکومت نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ایجنسیوں کو عوام کی سلامتی ..
فیصل آباد۔20جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2018ء) وزیرمملکت برائے توانائی چوہدری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ حکومت نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ایجنسیوں کو عوام کی سلامتی اور حفاظت کیلئے بہتر بنایا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کونجم آباد کے علاقہ سے اغوا ہونے والے حمزہ جاوید کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ اغوا برائے تاوان کے حالیہ واقعات میں بروقت کارروائی کر کے مغویوں کی باحفاظت بازیابی اور ملزمان کوگرفتار کرکے پولیس نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اوراپنے فرائض منصبی کو سر انجام دیا ہے،ایسے مجرموں کو کسی قیمت پر برداشت نہیں کیا جائے گا،اس موقع پر انہوں نے تھانہ فیکٹری ایریا کے ایس ایچ او آفتاب وسیم کو نقد انعام سے بھی نوازا، انہوں نے کہا کہ ملک سے 90فیصدلوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوچکا ہے جبکہ توانائی کے جاری منصوبوں کی تکمیل سے ہم بہت جلد خود مختار ہوجائیں گے، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت منفی سیاست،دھرنوں اور حکومت مخالف مظاہروں کے باوجود آئین و قانون کے مطابق اپنے 5سال پورے کرے گی اورانتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہی ہونگے۔

متعلقہ عنوان :