بلوچستان کے بعد آصف زرداری کی خیبرپختونخواہ حکومت کی بساط لپیٹنے کی بھی تیاری

muhammad ali محمد علی ہفتہ 20 جنوری 2018 21:36

بلوچستان کے بعد آصف زرداری کی خیبرپختونخواہ حکومت کی بساط لپیٹنے کی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جنوری2018ء) بلوچستان کے بعد آصف زرداری نے خیبرپختونخواہ حکومت کی بساط لپیٹنے کی بھی تیاری شروع کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر مملکت آصف زرداری نے بلوچستان میں ن لیگ سے حکومت چھیننے کے بعد خیبرپختونخواہ میں تحریک انصاف سے بھی حکومت چھیننے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں آصف زرداری کی جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات بھی ہوئی ہے۔

آصف زرداری مولانا فضل الرحمان کیساتھ خیبرپختونخواہ اسمبلی میں جوڑ توڑ کرنے کیلئے مشاورت کر رہے ہیں۔ ذرائع کا دعوی ہے کہ اس حوالے سے جلد معاملات طے پا سکتے ہیں۔ تاہم اس حوالے سے تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے مقابلے میں خیبرپختوںخواہ میں تحریک انصاف کی حکومت گرانا ہرگز آسان نہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :