محمد نواز شیریف کی تحریک ووٹ کے تقدس اوربحالی انصاف کی ہے ،محمد نواز شریف کو ایٹی دھماکے کے بعد معاشی دھماکہ کرنے کی سزا دی جارہی ہے ،وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری

ہفتہ 20 جنوری 2018 21:44

محمد نواز شیریف کی تحریک ووٹ کے تقدس اوربحالی انصاف کی ہے ،محمد نواز ..
فیصل آباد۔20جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2018ء) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ نظام انصاف میں تبدیلیاں نا گزیر ہیں، محمدنواز شیریف کی تحریک ووٹ کے تقدس اور انصاف بحالی کی تحریک ہے،محمد نواز شریف کو ایٹی دھماکے کے بعد معاشی دھماکہ کرنے کی سزا دی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جڑانوالہ میونسپل کمیٹی چئیر مین آفس میں جلسہ کی تیاریوں کے حوالہ سے بریفنگ اورسوالوںجواب دیتے ہوئے کیا اس موقع پر مشیر وزیر اعلی پنجاب رائے حیدر اور ایم پی اے چوہدری شہباز بابر اور مسلم لیگ (ن) کی تنظیمی قیادت بھی موجود تھی، انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف کی قیادت میںملک میں عدلیہ بحالی کے بعد انصاف بحالی ووٹ کے تقدس کی بحالی کی تحریک جاری ہے،عوام کو حصول انصاف کیلئے سالوں انتظار کرنا پڑتا ہے ، ملک کے نظام انصاف میں تبدیلیاں ناگزیر ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمیشہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے خلاف سازشیں ہوئی ہیں ، ملک میں ترقی کا دور جاری ہے ، پوری دنیا کے مسلم ممالک کے مقابلے میں ترقی کی شرح بہتر ہے ،معاشی خوشحال کے منصوبے سی پیک پر عملدرآمد جاری ہے ،آئی ٹی اور مواصلات کے شعبوں میں ترقی جاری ہے موٹر ویز بن رہے ہیں ، ملک بھر میں صحت کی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں ،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) واحد سیاسی جماعت ہے جس کے پاس میڈ ان پاکستان قیادت موجود ہے ،بلاول بھٹوزرداری اردو نہیں پڑھ سکتے ، اردو بھی انگریزی میں پڑھتے ہیں ،لاہور کا پاور شوناکام رہا ،, عوام کی عدم دلچسپی سے پاور لیس شو بن گیا ،پنجاب میں کسانوں کی آواز اٹھانے والے دیکھیں کہ سندھ میں کیا ہورہا ہے ،انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف اور مریم نواز شریف جڑانوالہ میں تاریخی جلسہ سے خطاب کریں گے ،یہ جلسہ دن کی روشنی میں دھوبی گھاٹ ، لیاقت باغ سے بھی بڑے 65کنال پر محیط جناح سٹیڈیم میں منعقد کروایا جارہا ہے، جہاں پر مسلم لیگ (ن) کی سیاسی تاریخ کا سب سے بڑا سٹیج تیا ر کیا جارہا ہے، ذاتی تشہیر کی بجائے حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے فلیکسیں اور بینرز آویزاں کئے جائیں گے، پاکستان کے عظیم لیڈروں کی تصاویر لگائی جائیں گی ،مسلم لیگ (ن) کے کارکن اور اہل جڑانوالہ قومی پرچم ہاتھوں میں لیکر ملکی لیڈروں کو خوش آمدید کہیں گے، سیاسی ، سماجی ، مذہبی ،تاجربرادری سمیت ہر طبقہ فکر کے لوگ اس میں شرکت کریں گے ،ہر آنے والے کو خوش آمدید کریں گے ،قومی ترانہ اور ملی نغمے قومی یکجہتی اور اتحاد کوآشکار کریں گے ،انہوں نے کہا کہ عوام کی بڑی تعداد ملکی بہتری کیلئے اقدامات کرنے والے اس لیڈر کا استقبال کریگی جس کی قیادت میں جڑانوالہ کے عوام کو موٹر وے کا تحفہ ملا، کارپٹ سٹرکیں شہرسے نکل کر گائوں گائوں بچھ چکی ہیں ،ہر گا ئوں تک گیس کی سہولت پہنچائی جارہی ہے، تحصیل کے عوام کیلئے 250بیڈز پر مشتمل بڑا ہسپتال بنایا جارہا ہے ،تحصیل جڑانوا لہ میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ستیانہ روڈ پر کام شروع ہوچکا ہے،کھڑیانوالہ اور شاہکوٹ روڈ کام آئندہ ہفتے شروع ہوجائے گا ،چکو موڑ سے دھلچیاں ، بچیکی ، بچیانہ روڈ پر کام تکمیل کے آخری مراحل میں ہے ،احتجاج ، ریلی ، دھرنایا دیگر طریقوں سے جلسہ کو سبوثاز کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور سختی کیساتھ نمٹا جائے گا۔