نواز شریف کے دشمن دراصل ترقی روشنی اور امن کے دشمن ہیں ،

مسلم لیگ ن کی حکومت پرتنقید کرنے والوںکی زبان پر روزگار اورترقی کا ذکر تک نہیں ہے،وفاق اور صوبوں میںآئندہ حکومت بھی مسلم لیگ ن ہی کی ہوگی، وفاقی وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان

ہفتہ 20 جنوری 2018 21:44

نواز شریف کے دشمن دراصل ترقی روشنی اور امن کے دشمن ہیں ،
گوجرانوالہ۔20جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2018ء) وفاقی وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کے دشمن دراصل ترقی روشنی اور امن کے دشمن ہیں جو ہمارے بچوں سے انکا مستقبل چھیننا چاہتے ہیں ، عوام نے دیکھ لیا کہ سیاسی شعبدہ بازوں کے ہاتھ خالی جبکہ مسلم لیگ ن کے پاس خدمت اور ترقی کا طویل ریکارڈ موجود ہے ، مسلم لیگ ن کی حکومت پرتنقید کرنے والوںکی زبان پر روزگار اورترقی کا ذکر تک نہیں ہے،عوام اپنا یقین قائم رکھیں ، وفاق اور صوبوں میںآئندہ حکومت بھی مسلم لیگ ن ہی کی ہوگی ،ا ن خیالات کا ظہار انہوںنے گرجاکھ میں مکمل ہونے والے ترقیاتی منصوبوںکے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ ترقی دشمن ٹولہ پاکستان کو دوبارہ بدامنی اور تاریکیوں میں دھکیلنا چاہتا ہے ،پاکستان میں امن کے لئے شہریوں اور افواج پاکستان نے 18000جانوں کی قربانی دی ہے اور 60,000پاکستانی معذور ہوئے ہیں ، ان بیش قیمت قربانیوںسے حاصل ہونے والے امن پر حملہ آور ٹولہ اپنی سازشوں میں کامیاب نہیں ہو گا اورشیر پر لگائی ہوئی مہر پاکستان دشمنوں کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائے گی، انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ ن کو جب بھی موقع ملا ہے اس نے رسول پاک ﷺ کی سنت کے مطابق عوام کے لئے آسانی پیدا کی ہے ،ایم پی اے چوہدری اشرف علی انصاری نے کہا کہ چندہ کھانے کا عادی ٹولہ نواز شریف اور مسلم لیگ ن کو فارغ کر کے ملک دشمنوں کا ایجنڈہ نافذ کرنا چاہتا ہے ،پاکستان کی بہتری اور عوام کی بھلائی انکا مقصد نہیں ہے ،یہ وہ گدھ ہیں جو پاکستان کا مستقبل نوچنے کے درپے ہیں ،عوام انکے چہرے ذہن نشین کر لیں اور انکی کسی واردات کو کامیاب نہ ہونے دیں،یوسی چیئرمین عابد بٹ ،وائس چیئرمین منور حسین انصاری،طلعت الحسن لون ،حاجی ا شرف، قاری افضل شاکر ،قاری القما گرجاکھی ،اکرم تھانیدار،قاری جعفر ،کفایت حسین ،شکیل خان ،عمران چھینہ ،حاجی غلام مصطفی،حنیف پہلوان ،و دیگر بھی موجودتھے۔