پنجاب حکومت کیطرف سے اسلامیات ٹیچرز بھرتی کے موقع پر دینی مدارس کی اسناد کو قبول نہ کرنا غیر قانونی ہے ،مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق

ہفتہ 20 جنوری 2018 21:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2018ء) پنجاب حکومت کی طرف سے اسلامیات ٹیچرز کی بھرتی کے موقع پر دینی مدارس کی اسناد کو قبول نہ کرنا غیر قانونی اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے،وزیر اعلی پنجاب دینی مدارس کے فضلا سے روا رکھے جانے والے امتیازی سلوک کا فوری نوٹس لیں،دینی مدارس کے فضلا کو جان بوجھ کر مین اسٹریم سے باہر رکھنا افسوسناک اور قابل مذمت ہے،ایچ ای سی کی طرف سے تصدیق شدہ ڈگری کو مسترد کرنا قومی اداروں کی توہین کے مترادف ہے ۔

ان خیالات کا اظہار وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے رہنمائوں مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر،مولانا انوارالحق، مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی اور مولانا محمد حنیف جالندھری نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے اسلامیات ٹیچرز کی بھرتی کے موقع پر وفاق المدارس کے فضلا کی درخواستیں قبول نہ کرنا ملکی قوانین اوربنیادی انسانی حقوق کے سراسر منافی ہی-انہوں نے کہا کہ ایچ ای سی کی طرف سے تصدیق شدہ ڈگری کو مسترد کرنا قومی اداروں کی توہین ہی-وفاق المدارس کے قائدین نے کہا کہ بعض عناصر ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت دینی مدارس کے فضلا کو مین اسٹریم سے باہر رکھنا چاہتے ہیں جو افسوسناک اور قابل مذمت ہی-انہوں نے وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر دینی مدارس کے فضلا سے روا رکھے جانے والے اس امتیازی سلوک کا نوٹس لیں

متعلقہ عنوان :