اسلام آباد، فٹ بال گراونڈپر قبضہ کیس کی سماعت ،فریقین کو دوبارہ نوٹس جاری

ہفتہ 20 جنوری 2018 21:26

اسلام آباد،  فٹ بال گراونڈپر قبضہ کیس کی سماعت ،فریقین کو دوبارہ نوٹس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2018ء) ایف ایٹ کچہری میں فٹ بال گراونڈپر قبضہ کیس میںسیشن عدالت نے فریقین کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ہے ،سماعت سینئر سول جج ویسٹ محمدعامر عزیز خان نے کی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ہفتہ کو اسلام آباد سیشن کورت کے جج محمد عامر نے ایف ایٹ کچہری میں فٹ بال گراونڈپر قبضہ کیس کی سماعت کی جبکہ چیئرمین یوسی،انجمن تاجران اور اسلام آباد انتظامیہ نے جواب جمع نہیں کرایا جس پر عدالت نے فریقین کودوبارہ نوٹس جاری کر دئیے ہین اور آئندہ سماعت تک جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے ۔

نومنتخب صدر اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار ریاست علی آزاد اورسی ڈی اے کے کاشف ملک ایڈووکیٹ نے وکالت نامہ جمع کرایا۔سی ڈی اے وکیل نے دلائل دئیے کہ ایف ایٹ کچہری میں ہائی کورٹ کے حکم پرتجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے اورشہر میں بڑے شاپنگ مالز سمیت ہر قسم کے تجاوزات ختم کئے جارہے ہیںلہذا وکلاء کا فٹ بال گراونڈ پر قبضہ غیرقانونی قراردیا جائے ۔حکم امتناعی برقرار رکھنے سے تعمیرات ہونے کا امکان ہے ۔ عدالت نے سماعت 10 فروری تک ملتوی کر دی ہے ، 30 نومبر2017کو عدالت نے حکم امتناعی جاری کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :