پشتونخوامیپ کل شہید نقیب اللہ محسود کے ماروائے عدالت قتل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کرے گی

ہفتہ 20 جنوری 2018 21:25

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2018ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے زیر اہتمام کل بروز اتوارسہہ پہر2بجے پارٹی کے مرکزی دفتر کلب روڈ سے شہید نقیب اللہ محسود کے ماروائے عدالت المناک قتل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ برآمد ہوگا جو مختلف شاہراہوں سے گشت کرتے ہوئے احتجاجی جلسے میں تبدیل ہوگا۔ جلسے سے پشتونخوامیپ کے مرکزی وصوبائی رہنماء خطاب کرینگے۔

بیان میں تمام عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس احتجاجی مظاہرہ میں بھرپور شرکت کریںاور پارٹی کارکنوں کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ بروقت احتجاجی مظاہرہ میں پہنچ کر اسے کامیاب بنائیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ شہید نقیب اللہ محسود جس کو کراچی میں 3جنوری کو پولیس نے اغواء کیا اور پھر 10دن بعد انہیں انکاونٹر کے ذریعے بے دردی سے قتل کیا اور اس طرح کراچی میں اس قسم کے کئی واقعات رونماء ہوچکے ہیں جس میں بے گناہ لاچار معصوم پشتونوں کا قتل عام کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے ملک بھر میں بالعموم اور کراچی میں بالخصوص بے گناہ لاچار پشتون عوام کیخلاف کارروائیاں جاری ہے اور اب تک ہزاروں بے گناہ معصوم پشتون عوام کا قتل عام کیا گیا ہے ۔ اسی طرح پشتونوں کے کراچی میں کروڑوں اربوں روپے کے جائیداد املاک اور ٹرانسپورٹ کو جلایا گیا ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس ناروا ماروائے عدالت قتل میں ملوث بدنام زمانہ ایس پی ملیر رائو انور کو اب تک گرفتار نہیں کیا گیا ہے ۔ بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ قاتل رائو انور کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے انہیں کیفرکردار تک پہنچایا جائے اور شہید نقیب اللہ محسود کے خاندان کو انصاف فراہم کیا جائیں۔

متعلقہ عنوان :