نواز شریف کو 2 ہفتے تک جیل کی سزا ہو جائے گی

مریم نواز اپنے والد کی ممکنہ سزا سے قبل غنڈے، بدمعاش اور منشیات فروشوں کو اکٹھا کر رہی ہیں تاکہ ملک بھر میں فسادات کروائے جا سکیں: مبشر لقمان کا دعوی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 20 جنوری 2018 21:08

نواز شریف کو 2 ہفتے تک جیل کی سزا ہو جائے گی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جنوری2018ء) مبشر لقمان کا دعوی ہے کہ نواز شریف کو 2 ہفتے تک جیل کی سزا ہو جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے معروف اور سینئر صحافی و تجزیہ کار مبشر لقمان کی جانب سے سابق اور نااہل وزیراعظم کے حوالے سے بڑا دعوی کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مبشر لقمان کا دعوی ہے کہ نواز شریف کیخلاف چلنے والے کیسز آخری مراحل میں ہیں۔

نواز شریف کو 2 ہفتے تک جیل کی سزا ہو جائے گی۔ مبشر لقمان نے مزید دعوی کیا ہے کہ مریم نواز اپنے والد کی ممکنہ سزا سے قبل غنڈے، بدمعاش اور منشیات فروشوں کو اکٹھا کر رہی ہیں۔ مریم نواز جرائم پیشہ افراد کو اکٹھا کر رہی ہیں تاکہ اپنے والد کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں فسادات کروائے جا سکیں۔ مبشر لقمان کے مزید انکشافات ملاحظہ کیجیے: