Live Updates

نواز شریف اعلی عدالت سے ڈکلیئرڈ مافیا ہیں، پورے شریف خاندان نے ہمیشہ جھوٹ بولا، آج تک نواز شریف اپنی جائیداد کا حساب نہیں دے سکے،نواز شریف کے پاس دکھانے کو کوئی منی ٹریل نہیں سوا ایک جعلی قطری خط کے،اتنا پیسہ کہاں سے آیا ،

جائیدادیں کیسی خریدیں کوئی حساب نہیں کوئی رسید نہیں،ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری

ہفتہ 20 جنوری 2018 21:11

نواز شریف اعلی عدالت سے ڈکلیئرڈ مافیا ہیں، پورے شریف خاندان نے ہمیشہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2018ء) تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف اعلی عدالت سے ڈکلیئرڈ مافیا ہیں، پورے شریف خاندان نے ہمیشہ جھوٹ بولا۔ ہفتہ کو یہ بات ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے نواز شریف کی تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہی۔ا نھوں نے کہاکہ آج تک نواز شریف اپنی جائیداد کا حساب نہیں دے سکے۔

نواز شریف کے پاس دکھانے کو کوئی منی ٹریل نہیں سوا ایک جعلی قطری خط کے۔

(جاری ہے)

اتنا پیسہ کہاں سے آیا ، جائیدادیں کیسی خریدیں کوئی حساب نہیں کوئی رسید نہیں۔نواز شریف کی سہولت کے لیئے ہم نے فیصلے کا اردو ترجمہ کروایا۔انصاف کا تقاضا تو یہ تھا کہ یہ لوٹ مار کے بجائے عوام کی خدمت کرتے۔فواد چوہدری نے کہا کہ فوج اور عدالت پر تبقید کر کے نواز شریف کسی خوش کرتے ہیں۔نواز شریف کا واحد مقصد مودی کو خوش رکھنا ہے۔ نواز شریف میر شکیل کے ساتھ مل کر اپنی کرپشن کو چھپاتے ہیں۔عوام کو تحریک انصاف نے سچ اور جھوٹ کا ادراک کرایا۔ اگلے الیکشن میں بچی کھچی نون لیگ کا جنازہ نکل جائے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات