Live Updates

ْگذشتہ رات دبئی میں شوکت خانم ہسپتال کی فنڈ ریزنگ کے تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے،عمران خان

ہفتہ 20 جنوری 2018 21:11

ْگذشتہ رات دبئی میں شوکت خانم ہسپتال کی فنڈ ریزنگ کے تمام سابقہ ریکارڈ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2018ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ گذشتہ رات دبئی میں شوکت خانم ہسپتال کی فنڈ ریزنگ کے تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے۔یہ بات انھوںنے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر اپنے ایک پیغام میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی طرف سے 9 لاکھ ڈالرز کی امداد حاصل ہوئی۔اس ریکارڈ توڑ کاوش پر میں اپنی ٹیم کا اور دبئی کے لوگوں کو بطور خاص شکر گزار ہوں۔

اس کے علاوہ ہمیں رواں سال میں 1 ملین ڈالر کی امداد بھی حاصل ہوگی۔

(جاری ہے)

عمران خان نے اپنے پیغام میں نون لیگ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی کسی جمہوریت میں ایسی حرکت قابل قبول نہیں۔ حکومتی صحت کارڈ پر ایک منی لانڈرنگ کرنے والے نا اہل شخص کی تصویرشرمناک ہے۔ ٹیکس دھندگان کے پیسے سے مجرموں کی تشہیر کی جارہی ہے۔کرپشن اور منی لانڈرنگ کوئی غلظ چیز نہیں ، یہ تاثر دے کر شریف مافیا نوجوان نسل کو اخلاقی طور پر تباہ کر رہا ہے۔بعد ازاں چئیرمین تحریک انصاف عمران خان دو روزہ دورے کے بعد دوبئی سے واپس پاکستان روانہ ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق دبئی ائیرپورٹ پر پارٹی ورکرز عمر شہزاد ، ملک عظیم اور اعجاز خان بھی موجودتھی:

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :