Live Updates

تحریک انصاف نے سپیکر قومی اسمبلی کے نام مراسلہ بھیج دیا

مراسلے میں ختم نبوت قانون میں ترمیم پر تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ منظر عام پر لانے اور ایوان میں اس پر بحث کا مطالبہ

ہفتہ 20 جنوری 2018 21:08

تحریک انصاف نے سپیکر قومی اسمبلی کے نام مراسلہ بھیج دیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2018ء) تحریک انصاف نے سپیکر قومی اسمبلی کے نام مراسلہ بھیج دیا۔مراسلے میں ختم نبوت قانون میں ترمیم پر تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ منظر عام پر لانے اور ایوان میں اس پر بحث کا مطالبہ کیا گیا ہے۔مراسلہ رکن قومی اسمبلی مراد سعید کی جانب سے تحریر کیا گیاہے۔انہوں نے مراسلے میں کہا ہے کہ ختم نبوت ہمارے ایمان اور دین کی بنیاد ہے۔

(جاری ہے)

کوئی کلمہ گو خواب میں بھی اس سے انحراف کا نہیں سوچ سکتا۔اسی اسمبلی میں ختم نبوت کا بل منظور ہوا تھا۔ افسوس کہ اسی اسمبلی میں ختم نبوت کے قانون میں ترمیم کی شرمناک جسارت کی گئی۔حکمران جماعت نے خود اپنی ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ لیکن مقررہ مدت گزر جانے کے باوجود اس کمیٹی کی تحقیقات کو اج تک منظر عام پر نہیں لایا گیا۔قوم جاننا چاہتی ہے کہ آخر یہ مذموم حرکت کس لابی کو خوش کرنے کے لیئے کی گئی تھی۔مذکورہ کمیٹی کی رپورٹ فوری سامنے لائی جائے اور ایوان میں اس پر بحث کی جائے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات