Live Updates

ہیلتھ کارڈ پرمنی لانڈرنگ کرنے کی تصویر لگانا شرمناک عمل ہے ، شریف مافیا تاثر دے رہا ہے کہ منی لانڈرنگ غلط چیز نہیں ہے ، دنیا کی کسی جمہوریت میں ایسی حرکت قابل قبول نہیں ہے ،پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان

ہفتہ 20 جنوری 2018 21:08

ہیلتھ کارڈ پرمنی لانڈرنگ کرنے کی تصویر لگانا شرمناک عمل ہے ، شریف مافیا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہیلتھ کارڈ پرمنی لانڈرنگ کرنے کی تصویر لگانا شرمناک عمل ہے ، شریف مافیا تاثر دے رہا ہے کہ منی لانڈرنگ غلط چیز نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ ٹیکس دہندگان کے پیسوں سے مجرموں کی تشہیر کی جا رہی ہے ، صحت کارڈ پرمنی لانڈرنگ کرنے کی تصویر لگانا شرمناک عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کی کسی جمہوریت میں ایسی حرکت قابل قبول نہیں ہے ، شریف مافیا تاثر دے رہا ہے کہ منی لانڈرنگ غلط چیز نہیں ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :