Live Updates

نواز شریف کے ہری پور کے جلسے نے ہری پور کی تاریخ میں ہونیوالے تمام پارٹیوں کے جلسوں کے ریکارڈ توڑ دئے،عمران، زرداری اور قادری ! دیکھا جلسہ اسے کہتے ہیں،

ہری پور کے عوام نے جلسے میں بھرپور شرکت کر کے نواز شریف مخالف قوتوں کے غبارے سے ہوا نکال دی ،عمران خان 2018 میں اپنی خیر مناؤ،2018 الیکشن میں کے پی کے سے پی ٹی آئی کا صفایا ہو جائے گا،ترجمان پاکستان مسلم لیگ (ن) سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی

ہفتہ 20 جنوری 2018 21:08

نواز شریف کے ہری پور کے جلسے نے ہری پور کی تاریخ میں ہونیوالے تمام پارٹیوں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ترجمان سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ نواز شریف کیہری پور کے جلسے نے ہری پور کی تاریخ میں ہونیوالے تمام پارٹیوں کے جلسوں کے ریکارڈ توڑ دئے،عمران، زرداری اور قادری ! دیکھا جلسہ اسے کہتے ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں سینیٹر آصف کرمانی نے کہا کہ ہری پور کے عوام نے جلسے میں بھرپور شرکت کر کے نواز شریف مخالف قوتوں کے غبارے سے ہوا نکال دی،ہری پور کے عوام نے نواز شریف سے اپنی لازوال محبت اور عقیدت کا ایک بار پھر کھل کر اظہار کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان 2018 میں اپنی خیر مناؤ،2018 الیکشن میں کے پی کے سے پی ٹی آئی کا صفایا ہو جائے گا۔آصف کرمانی نے کہا کہ ہری پور کی تاریخ میں ہونیوالے تمام پارٹیوں کے جلسوں کے ریکارڈ توڑ دئے،عمران، زرداری اور قادری ! دیکھا جلسہ اسے کہتے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات