حکومتی فیصلوں اور پالیسیوں پر تنقید حزب اختلاف کا حق ،پارلیمان کیخلاف شرمناک ریمارکس قابل مذمت ہیں،دانیال عزیز

عمران خان کا پارلیمنٹ سے متعلق بیان ان کی مایوسی کا اظہارہے،پی ٹی آئی قیادت اقتدار کیلئے غیر جمہوری وسائل تلاش کر رہی ہے، نجی ٹی وی سے گفتگو

ہفتہ 20 جنوری 2018 21:00

حکومتی فیصلوں اور پالیسیوں پر تنقید حزب اختلاف کا حق ،پارلیمان کیخلاف ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2018ء) وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز نے کہا ہے کہ حکومتی فیصلوں اور پالیسیوں پر تنقید حزب اختلاف کا حق ہے لیکن پارلیمان کیخلاف شرمناک ریمارکس قابل مذمت ہیں،عمران خان کا پارلیمنٹ سے متعلق بیان ان کی مایوسی کا اظہارہے،پی ٹی آئی قیادت اقتدار کیلئے غیر جمہوری وسائل تلاش کر رہی ہے، خالی کرسیوں سے خطاب سے طاہر القادری اور عمران خان کی عوام میں مقبولیت کی عکاس ہیں۔

ہفتہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان نے ملک کے اعلیٰ ترین ادارے پارلیمنٹ کے خلاف نازیبا زبان کا استعمال کیا کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ اگلے انتخابات میں بھی وہ پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل نہیں کر سکتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت کے فیصلوں اور پالیسیوں پر تنقید حزب اختلاف کا حق ہے لیکن پارلیمان کے خلاف شرمناک ریمارکس قابل مذمت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت اقتدار کیلئے غیر جمہوری وسائل تلاش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے سب سے اعلی ترین ادارے پارلیمنٹ کے خلاف نازیبا ریمارکس اور غیر سنجیدہ رویئے سے عمران خان نے خود کو عوام کے سامنے بے نقاب کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور طاہرالقادری نے لاہور کے عوامی اجتماع میں خالی کرسیوں سے خطاب کیا جس سے عوام میں ان کی مقبولیت کی عکاسی ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :