حب میں کامیاب جلسہ کر کے پیپلز پارٹی کے دشمنوں کو جواب دے دیا،خوش نصیب ہوں کہ میں نے بلاول بھٹو کی صورت میں ذوالفقار علی بھٹو کو جنم لیتے دیکھا ہے، مولابخش چانڈیو

ہفتہ 20 جنوری 2018 20:58

حب میں کامیاب جلسہ کر کے پیپلز پارٹی کے دشمنوں کو جواب دے دیا،خوش نصیب ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی اطلاعات سیکریٹری مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ حب میں کامیاب جلسہ کر کے پیپلز پارٹی کے دشمنوں کو جواب دے دیا،خوش نصیب ہوں کہ میں نے بلاول بھٹو کی صورت میں ذوالفقار علی بھٹو کو جنم لیتے دیکھا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتے کو انہوں کہا کہ یہ بزدلوں کی پارٹی نہیں جو جیل میں 3 دن گزار کر رونے لگ جاتے ہیں،میاں صاحب اپکے نصیب مین بھٹو بننا نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ بھٹو کی کاپی کرنے کے لئے ایک اور لیڈر میدان میں ہے،میں جب کالج میں تھا عمران خان کرکٹ کھیلتا تھا،عدلیہ اور افواج پاکستان کو گالیاں دینے والے پاکستان کا مستقبل نہیں،اجکل انگلیاں مصروف ہیں کسی کے کام نہیں آئیں گی۔