حکومت 7 روز کے اندر شریعت کا قانون نافذ کردے ورنہ پورا پنجاب بند کر دیں گے: پیر حمید الدین سیالوی
محمد علی ہفتہ 20 جنوری 2018 20:48
(جاری ہے)
اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے اور شرکاء کو مختلف مقامات پر جامع تلاشی کے بعد اجتماع گاہ میں داخل ہونے دیا گیا ۔
پیر حمید الدین سیالوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت کانفرنس ﷺمیں شرکت کرنے والوں کے پائوں کوہاتھ لگا کر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ ہم ناموس رسالت ﷺکی حفاظت کے لئے حاضر ہوئے ہیں ، ہم ناموس رسالت کے لئے ایک بار نہیں سو ،سو بار بھی اپنی جانیں قربان کرنے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو سات دن کی مہلت دے رہے ہیں کہ شریعت کا قانون نافذ کرو ورنہ پنجاب کے بازار، گلیاں اور کوچے بند کر دیں گے ۔ انہوںنے کہا کہ مشائخ عظام یہ اعلان کر چکے ہیں کہ (ن) لیگ کو ووٹ نہیں دینا لیکن میں کہتا ہوںہر اس شخص کو ووٹ نہیں دینا جو نبی کریم ﷺ کا غلام نہ ہو ۔ انہوں نے کہا کہ آج کے اجتماع کو دیکھ کر یقین ہو گیا ہے کہ ابھی نبی کریمﷺ کے غلام زندہ ہیں ۔ شرکاء اسے میری نصیحت اور وصیت سمجھیں کہ اس تحریک کوختم نہیں ہونے دینا ۔ انہوں نے کہا کہ رانا تم اپنے بد معاشوں کو بندوقیں پکڑائو ہمارے سینے حاضر ہیں ،ہم دیکھتے ہیں نبی کریم ﷺ کے غلام زیادہ ہیں یا تمہارے بد معاش زیادہ ہیں۔ ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے نے کہا کہ نبی کریم کا غدار اسلا م کا حقدار نہیں ، ختم نبوت کے معاملے پر دو ہر ی پالیسی نہیں چلے گی جو بھی ختم نبوت کو میلی آنکھ سے دیکھے گا اسے نشان عبرت بنا دیا جائے گا،گھبرائو نہیں جلد پردہ چاق کرو نگا ، انشاء اللہ داتا کے دیس سے اہل سنت اپنی سیٹیں جیتے گی، پیر سیالوی کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں ، رانا ثنا ء اللہ کے استعفے کے معاملے پرپیر سیالوی کا بھر پور ساتھ دینگے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات ختم نبوت کے وفاداروں اور غداروں کے درمیان ہوں گے ،شہباز شریف سے کہتا ہوں کہ آستانوں کو خریدنے کا کام بند کرو،چند مولویوں سے بیان دلوانے سے کام نہیں چلے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
امریکی محکمہ خارجہ نے دنیا بھر میں انسانی حقوق کی صورتِ حال پر سالانہ رپورٹ جاری کر دی
-
ایرانی میزائلوں نے کس طرح اسرائیلی کثیر الجہتی، مربوط خودکار فضائی دفاعی نظام کے حصار کو کیسے توڑا؟ حملہ کتنا کامیاب رہا سیٹلائٹ تصاویر سے جائزہ
-
ٹک ٹاک کی نئی ایپ پر یورپی یونین کا کمپنی کو الٹی میٹم
-
شوہر نے پیسے نہ دینے پر بیوی کی ناک اور کان کاٹ دیئے
-
شہریوں کو آئین و قانون کے تحت دستیاب سہولیات سے روگردانی نہیں ، لاپتہ افراد کے مسئلہ کا سیاسی حل بھی نکالناہو گا، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ
-
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی خاتون وائس چانسلر
-
بشریٰ بی بی کی تشویشناک حد تک بگڑتی صحت سنجیدگی کی متقاضی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
اٹک ،پب جی گیم نے دوست کے ہاتھوں دوست کا قتل کروا دیا،ملزم گرفتار
-
بشریٰ بی بی مکمل فٹ قرار، طبی رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال
-
پاکستان کو 1.1 ارب ڈالرقسط کی منظوری کیلئے آئی ایم ایف بورڈ اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
جون تک زرمبادلہ کے ذخائر9 سے 10 ارب ڈالرتک پہنچ جائیں گے، محمد اورنگزیب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.