ا من و امان کا قیام اور عوامی مسائل کا حل اولین ترجیحات میں شامل ہے ، کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی ، وزیر اعلی بلوچستان

ہفتہ 20 جنوری 2018 20:55

ا من و امان کا قیام اور عوامی مسائل کا حل اولین ترجیحات میں شامل ہے ، ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2018ء) وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ امن و امان کا قیام اور عوامی مسائل کا حل اولین ترجیحات میں شامل ہیں، اس سلسلے میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ کے وسطی علاقے جناح روڈ، منان چوک و دیگر کے اچانک دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ہفتہ کے روز جناح روڈ منان چوک اور دیگر کا اچانک دورہ کیا اور عوام میں گھل مل گئے اس موقع پر نہ صرف ٹریفک رواں دواں تھی بلکہ وزیراعلی بلوچستان کو اچانک اپنے درمیان پا کر لوگ دم بخود رہ گئے ۔انہوں نے وزیر اعلی بلوچستان سے بات چیت بھی کی اس موقع پر وزیر اعلی بلوچستان نے جناح روڈ کی خستہ حالی پر بر ہمی کا بھی اظہار کیا اور ہدایت کی کہ اس سلسلے میں فوری طور پر رپورٹ انہیں پیش کی جائے تاکہ عوام کو سڑک کی خستہ حالی سے پریشانی کا سامنا نہ ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے واضح کیاہے امن وامان کے حوالے سے کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ۔انہوں نے کہاکہ عوام کے جو مسائل ہے وہ ہمیں بتائیں مسائل حل کرنے میں وقت لگتاہے بہت سے اقدامات اٹھائے ہیں اگر خدانخواستہ کوئی واقعہ رونما ہوتاہے پولیس کے کسی بھی آفیسر نے غفلت برتی تو وہ اپنے آپ کومعطل سمجھے ۔انہوں نے کہاکہ ہمیں امید ہے کہ میڈیا جو معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے عوامی مسائل کے حل میں اپنا کرداراداکریگی ۔میرعبدالقدوس بزنجو کاکہناتھاکہ کوئٹہ شہر ہم سب کا ہے اس کی بہتری کیلئے معاشرے کے فرد کو اپنا کرداراداکرناچاہیے ۔ہم نے شہر کی بہتری کا تہہ کررکھاہے ۔

متعلقہ عنوان :