Live Updates

عمران خان کا پارلیمنٹ سے متعلق بیان ان کی مایوسی کا اظہار ہے، دانیال عزیز

ہفتہ 20 جنوری 2018 20:50

عمران خان کا پارلیمنٹ سے متعلق بیان ان کی مایوسی کا اظہار ہے، دانیال ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2018ء) وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے لاہور میں پارلیمنٹ سے متعلق بیان ان کی مایوسی کا اظہار ہیں۔ گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملک کے اعلیٰ ترین ادارے پارلیمنٹ کے خلاف نازیبا زبان کا استعمال کیا کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ اگلے انتخابات میں بھی وہ پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل نہیں کر سکتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت کے فیصلوں اور پالیسیوں پر تنقید حزب اختلاف کا حق ہے لیکن پارلیمان کے خلاف شرمناک ریمارکس قابل مذمت ہیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی قیادت اقتدار کے لیے غیر جمہوری وسائل تلاش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے سب سے اعلی ترین ادارے پارلیمنٹ کے خلاف نازیبا ریمارکس اور غیر سنجیدہ رویے سے عمران خان نے خود کو عوام کے سامنے بے نقاب کیا ہے۔ دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری نے لاہور کے عوامی اجتماع میں خالی کرسیوں سے خطاب کیا جس سے عوام میں ان کی مقبولیت کی عکاسی ہوتی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات