نقیب اللہ محسود کے قتل کیس واقعہ کی انکوائری جاری ہے، جو بھی پولیس افسر ملوث پایا گیا اسے عدالت ضرور سزا دے گی،آغا سراج درانی

شیخ رشید کی باتیں سیاسی ہیں ، کسی زمانے میں شیخ رشید نے اسلحہ اٹھایا تو ان کیخلاف ایف آئی اار درج کی گئی تو کہا میرے پاس اسلحہ پلاسٹک کا تھا، طاہر القادری کے ساتھ بیٹھنا ہماری سیاست نہیں بلکہ ظلم کے خلاف آواز بلند کر نا ہے،سپیکر سندھ اسمبلی

ہفتہ 20 جنوری 2018 20:43

نقیب اللہ محسود کے قتل کیس واقعہ کی  انکوائری جاری ہے، جو بھی پولیس ..
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2018ء) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے میں مارے گئے پختون برادری کے نوجوان نقیب اللہ محسود کے قتل کیس واقعہ کی غیر جانبدارانہ انکوائری جاری ہے اور اس معاملے میں جو بھی پولیس افسر ملوث پایا گیا اسے عدالت ضرور سزا دے گی۔

وہ ہالاناکہ پر سندھی پختون اتحاد کے حوالے سے استقبالیہ سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی سندھ میں کوئی حیثیت نہیں ہے اور عمران خان پارلیمنٹ پر لعنت بھیج رہے ہیں یہ ان کو زیب نہیں دیتا ، انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے ڈاکٹر طاہر القادری سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے اور جہاں بھی ظلم ہو گا ہم وہاں جائیں گے ،انہوں نے کہاکہ طاہر القادری کے ساتھ بیٹھنا ہماری سیاست نہیں بلکہ ظلم کے خلاف آواز بلند کر نا ہے ،آغا سراج درانی نے کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے میں مارے گئے پختون برادری کے نوجوان نقیب اللہ محسود کے قتل کیس کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ واقعہ کی غیر جانبدارانہ انکوائری جاری ہے اور اس معاملے میں جو بھی پولیس افسر ملوث پایا گیا اسے عدالت ضرور سزا دے گی ،انہوں نے کہاکہ شیخ رشید کی باتیں سیاسی ہیں کیونکہ کسی زمانے میں شیخ رشید نے اسلحہ اٹھایا تو ان کے خلاف ایف آئی اار درج کی گئی تواس وقت انکا کہنا تھا کہ میرے پاس اسلحہ پلاسٹک کا تھا،بعد میں آغا سراج درانی سندھ پختو ن اتحا د کے جلسہ میںشر کت کیلئے جلو س کی شکل میں ٹنڈ و محمد خا ن روانہ ہو گئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سندھ پختون اتحاد کے قیام سے کچھ لوگوں کو تکلیف ہو رہی ہے جبکہ پختون اتحاد ایک الائنس ہے ،انہوںنے کہاکہ ٹنڈو محمد خان کا جلسہ سیاسی نہیں بلکہ ایک فلاحی جلسہ ہے ۔