بلوچستان کے بعد گلگت بلتستان میں بھی ن لیگ کی حکومت کی بساط لپیٹنے کی تیاریاں مکمل

حکمران جماعت کے 20 باغی اراکین اسمبلی کا وزیراعلی گلگت بلتستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ، گورنر گلگت بلتستان کی اہلیہ اور فرزند نے بھی حمایت کر دی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 20 جنوری 2018 20:11

بلوچستان کے بعد گلگت بلتستان میں بھی ن لیگ کی حکومت کی بساط لپیٹنے کی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جنوری2018ء) بلوچستان کے بعد گلگت بلتستان میں بھی ن لیگ کی حکومت کی بساط لپیٹنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے بعد ن لیگ کی ایک اور حکومت کا تختہ الٹنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ بلوچستان کے بعد گلگت بلتستان میں بھی ن لیگ کی موجودہ حکومت ختم کرنے کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔

(جاری ہے)

حکمران جماعت کے 20 باغی اراکین اسمبلی نے وزیراعلی گلگت بلتستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ گورنر گلگت بلتستان کی اہلیہ اور فرزند نے بھی وزیراعلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی حمایت کر دی ہے۔ گلگت بلستان کا نیا وزیراعلی بھی ن لیگ کا ہی ہوگا۔ تاہم نئے وزیراعلی کا تعلق ن لیگ کے باغی اراکین سے ہوگا۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات ملاحظہ کیجیے: