نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شرمناک شکست عبدالرزاق سے بھی ہضم نہ ہو سکی

شرمناک شکست کی ذمہ داری سینئر کھلاڑیوں پر ڈالتے ہوئے انہیں لالچی قرار دیدیا ٹیم میں موجود سینئر کھلاڑی صرف اپنے لئے کھیل رہیں ہیں اور ان کا مقصد سست روی سے کھیلتے ہوئے نصف سنچری بنا کر ٹیم میں اپنی جگہ مضبوط رکھنا ہے‘‘، سابق آل رائونڈر

ہفتہ 20 جنوری 2018 20:43

نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شرمناک شکست عبدالرزاق سے بھی ہضم نہ ہو سکی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2018ء) پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کے بعد ٹی 20 سیریز کی تیاریوں میں مصروف ہے مگر سابق کرکٹرز کو کلین سویپ ہضم نہیں ہو رہا۔

(جاری ہے)

مایہ ناز سابق آل رائونڈر عبدالرزاق نے نیوزی لینڈ کے ہاتھوں سیریز میں شرمناک شکست کی ذمہ داری سینئر کھلاڑیوں پر ڈالتے ہوئے انہیں لالچی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ’’ٹیم میں موجود سینئر کھلاڑی صرف اپنے لئے کھیل رہیں ہیں اور ان کا مقصد سست روی سے کھیلتے ہوئے نصف سنچری بنا کر ٹیم میں اپنی جگہ مضبوط رکھنا ہے۔

‘‘عبدالرزاق پوری سیریز کے دوران کھلاڑیوں کی کوششوں سے خوش نہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ’’ہم اب بھی پرانی طرز کی کرکٹ کھیل رہے ہیں اور دنیا کیساتھ آگے بڑھنے کی کوشش نہیں کی۔‘‘۔

متعلقہ عنوان :