قومی کرکٹر فواد عالم کے ہاں بیٹی کی پیدائش

اللہ نے مجھے اپنی کائنات کی سب سے خوبصورت رحمت سے نوازا ہے، یہ ہے میری بیٹی، اہلیہ ٹھیک ہے اور سب خوش ہیں۔ الحمد اللہ‘‘، سوشل میڈیا پر پیغام قومی کرکٹرز کی جانب سے مبارکبادوں کے ڈھیر لگ گئے اور ہر کسی نے ان کیلئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا

ہفتہ 20 جنوری 2018 20:43

قومی کرکٹر فواد عالم کے ہاں بیٹی کی پیدائش
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2018ء) قومی کرکٹر فواد عالم کو اللہ نے اپنی رحمت یعنی بیٹی سے نوازا ہے جس کا اعلان انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر جاری کرتے ہوئے کیا۔فواد عالم نے اپنے پیغام میں لکھا ’’اللہ نے مجھے اپنی کائنات کی سب سے خوبصورت رحمت سے نوازا ہے، یہ ہے میری بیٹی۔ اہلیہ ٹھیک ہے اور سب خوش ہیں۔

(جاری ہے)

الحمد اللہ‘‘فواد عالم کی جانب سے اس اعلان کے بعد قومی کرکٹرز کی جانب سے مبارکبادوں کے ڈھیر لگ گئے اور ہر کسی نے ان کیلئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔عمر گل نے کہا ’’ماشائ اللہ، بہت بہت مبارک ہو۔۔۔ بیٹیاں اللہ کی رحمت ہیں۔ اللہ تعالیٰ اسے خوش رکھے اور اسے آپ کیلئے فخر کا باعث بنائے۔ آمین‘‘شعیب ملک نے لکھا ’’بہت بہت مبارک ہو فادی۔۔۔ اللہ ہمیشہ اس کی حفاظت کرے اور یہ تمہارے لئے خوشیوں کا باعث بنے۔ انشائ اللہ‘‘عمر اکمل نے بھی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا ’’مبارک ہو بھائی۔ یقینا بیٹی اللہ تعالیٰ کی سب سے بڑی رحمت ہے۔ برائے مہربانی بھابھی اور گھر والوں کو میری اور نور کی طرف سے سلام دینا‘‘احمد شہزاد نے لکھا ’’مبارک ہو فادی بھائی۔۔۔ خوش رہو‘‘۔

متعلقہ عنوان :