Live Updates

عمران خان خیبرپختون خوا کی کارکردگی سامنے کیوں نہیں لاتے،آزاد علی تبسم

ہفتہ 20 جنوری 2018 20:40

عمران خان خیبرپختون خوا کی کارکردگی سامنے کیوں نہیں لاتے،آزاد علی ..
لاہور۔20جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2018ء) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ عمران خان خیبرپختون خوا کی کارکردگی سامنے کیوں نہیں لاتے ،خیبرپختون خواہ میں ایک ترقیاتی منصوبہ تو عوام کے سامنے لائیں جبکہ پنجاب میںسرکاری اداروں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے انقلابی اصلاحات لائی گئی ہیں اور سرکاری اداروں میں آئی ٹی کے فروغ سے اداروں کی استعدادکار بڑھنے سے عوام کو خدمات کی فراہمی میں نمایاں بہتری آئی ہے، متوازن ترقیاتی حکمت عملی کے تحت دور دراز اور پسماندہ علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے اوران علاقوں میں اربوں روپے کے میگاپراجیکٹس مکمل کئے گئے ہیں،عوام کو بہتر سے بہتر خدمت کی فراہمی کے مشن کو کامیابی سے آگے بڑھایا گیا ہے، صوبے میں ہر شعبے میں میرٹ کو فروغ دیا گیا ہے اورتمام اداروں میں بھرتیاں سوفیصد میرٹ اور اہلیت کی بنیاد پر کی گئی ہیں، انہوں نے کہا کہ وسائل کے درست اور شفاف استعمال کو یقینی بنایا گیا ہے، اربوں روپے کی لاگت سے ایسی سکیمیں مکمل کی گئی ہیں جن سے عام آدمی کو فائدہ پہنچ رہا ہے، انہوں نے کہا کہ توانائی بحران کے خاتمے کیلئے ہماری دن رات کی محنت رنگ لائی ہے اورتوانائی کے منصوبوں کی تکمیل سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوا ہے، توانائی بحران کے خاتمے سے قومی معیشت کو براہ راست اربوں روپے کا فائدہ ہوا ہے،پنجاب حکومت نے ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کی بچت کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے اورکفایت شعاری اور سخت مالیاتی ڈسپلن کے تحت بچائے گئے اربوں روپے بھی عوام کو ریلیف کی فراہمی کے پروگراموں پر صرف کئے گئے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :