Live Updates

لاہور جلسہ میں ناکامی کی وجہ سے عمران خان نے پارلیمنٹ کو گالی دی، مریم نواز

2017ء میں5ججز نے نوازشریف کو پانامہ کی بجائے اقامہ پر گھر بھیج دیا،آج عوام نوازشریف کی خدمت کا صلہ دے رہے ہیں یہ کیسی نااہلی ہے کہ ہم اقامہ کی سزاوار محبت سمیٹتے رہے ہیں اور مخالفین خالی کرسیوں کو دیکھ کر رو رہے ہیں، جلسہ عام سے خطاب

ہفتہ 20 جنوری 2018 20:26

لاہور جلسہ میں ناکامی کی وجہ سے عمران خان نے پارلیمنٹ کو گالی دی، مریم ..
ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2018ء) سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور جلسہ میں ناکامی کی وجہ سے عمران خان نے پارلیمنٹ کو گالی دی،2017ء میں5ججز نے نوازشریف کو پانامہ کی بجائے اقامہ پر گھر بھیج دیا،آج عوام نوازشریف کی خدمت کا صلہ دے رہے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ مجھے وہ دن یاد ہے جب2017ء میں5ججز نے اقامہ کی بنیاد پر نوازشریف کو گھر بھیجا لیکن ہر انتخاب میں عوام نے نوازشریف کو ووٹ دیا،2دن پہلے لاہور مال روڈ پر مخالفین نے عوام سے شکست کھائی،نوازشریف جہاں بھی جاتا ہے عوام کا سمندر ہوتا ہے،یہ کیسی نااہلی ہے کہ ہم اقامہ کی سزاوار محبت سمیٹتے رہے ہیں اور مخالفین خالی کرسیوں کو دیکھ کر رو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے عوام کی خدمت کی آج عوام صلہ دے رہے ہیں،نوازشریف کے ساتھ زیادتی ہوئی،2018ء میں مخالفین کو ناکامی ہوگی،مخالفین کو نظر آرہا ہی2018ء میں عوام پھر(ن) لیگ کو ووٹ دے گی،مخالفین نہ حکومت گراسکے اور نہ وہ نوازشریف کا استعفی لے سکے اور نہ وہ پانامہ میں کچھ ثابت کرسکے۔

(جاری ہے)

2018 ء میں سیاسی مخالفین بری طرح ناکام ہوں گے اور (ن) لیگ کو عوام کامیاب کرے گی،عوام کی ناکامی کی وجہ سے عمران خان نے پارلیمنٹ کو گالی دی،پارلیمنٹ کو گالی دینے کا مطلب جمہوریت کو گالی دینا ہے۔

مخالفین نے پچھلی4سال میں کوئی کام نہیں کیا سوائے دھرنوں کے،نوازشریف نے عملدرآمد سے عوام کی خدمت کی،آپ صرف اداروں کو گالیاں دیتے ہیں،اگر کوئی کام کیا ہوتا تو آج ایمپائر کی انگلی کا سہارا نہ لینا پڑتا،اگر 5سال کام ہوتا تو آج عوام آپ کو مایوس نہ کرتی،اگر کام کیا ہوتا تو کرپٹ لوگوں سے آپ کو آج ہاتھ نہ ملانا پڑتا،لاہور میں سازشیوں کو بری طرح ناکامی ہوئی، 2018ء میں عوام نوازشریف کے ساتھ ہونے والی زیادتی کا بدلہ ووٹ کے ذریعے دے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات