جو لعنت بھیجنے کی سیاست کرتے ہیں ان کو چیلنج کرتا ہوں اسمبلی میں آئیں جرات ہے تو عدم اعتماد کی تحریک پیش کریں ، شاہد خاقان عباسی

موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، آخری سیکنڈ تک موجود رہ کر قوم کی خدمت کرتی رہے گی،مال روڈ پر تقریریں کرنے والے زیادہ ، سننے والے کم تھے، ان ہمت ہے تو اپنی اپنی صوبائی حکومتوں توڑنے کا اعلان کریں بھکر میں نیشنل ہیلتھ پروگرام کا آغاز کر دیا گیا، 15لاکھ گھرانے مستفید ہوسکیں گے، گلگت بلیستان، آزاد جموں و کشمیر، اور پورے ملک میں ہیلتھ کارڈ پروگرام کا آغاز کر دیا جائے گا، مسلم لیگ ن نے 580 کلو میٹر موٹر وے بنایا اب 1700سو کلو میٹر بن رہا ہے، جلسہ سے خطاب

ہفتہ 20 جنوری 2018 20:26

جو لعنت بھیجنے کی سیاست کرتے ہیں ان کو چیلنج کرتا ہوں اسمبلی میں آئیں ..
بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2018ء) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ میں ان لوگوں کو چیلنج کرتا ہوں جو لعنت بھیجنے کی سیاست کرتے ہیں وہ اسمبلی میں آئیں اور عدم اعتماد کی تحریک پیش کریں اگر ان میں جرات ہے، میں کہتا ہوں کہ موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی آخریسیکنڈ تک موجود رہ کر قوم کی خدمت کرتی رہے گی،مال روڈ پر تقریریں کرنے والے زیادہ اور سننے والے کم تھے، ان ہمت ہے تو اپنی اپنی صوبائی حکومتوں توڑنے کا اعلان کریں، بھکر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ 2018میں بھی مسلم لیگ ن کو عوام اپنے اعتماد، محبت سے مینڈیٹ دے گے، لعنت بھجنے والے ناکام ہوں گے مجھے دھمکیاں دی جارہی رہی ہے اسمبلی توڑنے کی ہمت ہے تو آجائیں۔

مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت نے وہ کام کیا جو 65برسوں میں نہ ہوسکا، عوام کے سامنے سرخرو ہیں جو 2013 میں عوام نے مینڈیٹ دیا تھا۔

(جاری ہے)

ضلع بھکر میں نیشنل ہیلتھ پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے اس سے 15لاکھ گھرانے مستفد ہوسکیں گے، گلگت بلیستان، آزاد جموں و کشمیر، اور پورے ملک میں ہیلتھ کارڈ پروگرام کا آغاز کر دیا جائے گا، مسلم لیگ ن نے 580 کلو میٹر موٹر وے بنایا اب 1700سو کلو میٹر بن رہا ہے مسلم لیگ ن کی حکومت پانچ سال پورے کرے گی، ہم کو عدالتوں میں، دھرنوں میں گھسیٹا گیا اس کے باوجود عوام کی خدمات جاری رکھی ہے، غریب عوام کے علاج معالجہ کیلئے میاں محمد نواز شریف کے وڑن کے تحت نیشنل ہیلتھ پروگرام شروع کیا گیا. جس کی افادیت مسلمہ ہی. میاں نواز شریف نے شرافت اورخدمت کی سیاست کی ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کلورکوٹ ڈیرہ اسماعیل خان پل کاسنگ بنیاد رکھنے کے علاوہ این اے 73میں بجلی اور سڑکوں کیلئے ایک ارب کے فنڈز الاعلان کیا. تھل یونیورسٹی اور بھکر کے عوام کیلئے ہیلتھ کارڈ سکیم کے اجرائ کاافتتاح کرتے ہوئے مستحقین میں کارڈ تقسیم کئی. وزیراعظم نے ڈیرہ کپور کوٹ پل کا نام سابق ایم این اے ظفراللہ خان خنانخیل کے نام سے منسوب کیا. دریاخان اور کلورکوٹ کیلئے سوئی گیس کے اجراء کابھی اعلان کیا گیا۔