میلاد مصطفی حق باہو کانفرنس 24جنوری کو چکوال میں منعقد ہوگی

ہفتہ 20 جنوری 2018 20:18

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2018ء) میلاد مصطفی حق باہو کانفرنس 24جنوری کو میونسپل سٹیڈیم نزد پرانا لاری اڈہ چکوال میں منعقد ہوگی جس کی صدارت حضرت سلطان محمد علی سروری قادری کریں گے۔

(جاری ہے)

اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین نے اس کانفرنس کیلئے تیاریاں شروع کردی ہیں۔ کانفرنس میں ملک بھر سے جید شخصیات شرکت کریں گے۔ کانفرنس ایک بجے بعد دوپہر شروع ہوگی۔