قصور میں کمسن بچی کے کیس کی تفتیش کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے،تحقیقاتی ٹیمیں کاوشوں کو مزید تیز کریں،شہبازشریف

جو کچھ انسانی بس میں ہے اسے بروئے کارلاتے ہوئے کیس کو جلد حل کیا جائے، مجھے امید ہے پولیس کی تحقیقاتی ٹیمیں کیس کا جلد سراغ لگا کر ملزم کو قانون کی گرفت میں لائیں گی معصوم بچی کے قاتل زیادہ دیر قانون کی گرفت سے نہیں بچ پائیں گے،وزیراعلی کا ویڈیولنک کے ذریعے ا جلا س سے خطاب

ہفتہ 20 جنوری 2018 20:17

قصور میں کمسن بچی کے کیس کی تفتیش کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے،تحقیقاتی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا کہ قصور میں کمسن بچی کے کیس کی تفتیش کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے اورتحقیقاتی ٹیمیں اپنی کاوشوں کو مزید تیز کریں،جو کچھ انسانی بس میں ہے اسے بروئے کارلاتے ہوئے کیس کو جلد حل کیا جائی- وہ ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایات دے رہے تھے۔

(جاری ہے)

وزیراعلی نے کہاکہ مجھے امید ہے کہ پولیس کی تحقیقاتی ٹیمیں کیس کا جلد سراغ لگا کر ملزم کو قانون کی گرفت میں لائیں گی اورمعصوم بچی کے قاتل زیادہ دیر قانون کی گرفت سے نہیں بچ پائیں گی-اجلاس میں مشرکہ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ آر پی او ملتان اورآرپی اوشیخوپورہ نے کمسن بچی کے قتل کیس پر ہونے والی پیشرفت کے بارے میں آگاہ کیا،آرپی او شیخوپورہ، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ آر پی او ملتان، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور اور ڈی پی او قصور نے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :