نقیب اللہ محسود کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف فیصل آباد میں احتجاج

ایس ایس پی رائے انوار کیخلاف شدید نعرے بازی، تصویر کو بھی آگ لگائی گئی

ہفتہ 20 جنوری 2018 20:17

نقیب اللہ محسود کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف فیصل آباد میں احتجاج
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2018ء) کراچی مبینہ پولیس مقابلے میں جاںبحق ہونے والے مقتول نقیب اللہ محسود کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف فیصل آباد سمیت ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ، ایس ایس پی رائے انوار کیخلاف شدید نعرے بازی انکی تصویر کو بھی آگ لگائی گئی آن لائن کے مطابق پختون یوتھ ونگ پنجاب کے زیر اہتمام ضلع کونسل چوک میں کراچی مبینہ پولیس مقابلے میں جاںبحق ہونے والے مقتول نقیب اللہ محسود کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف احتجاج کیا گیا جس کی قیادت صوبائی صدر شیر باز خان کر رہے تھے اس موقع پر مظاہرین نے سڑک بلاک کر کے کراچی کے ایس ایس پی رائے انوار کیخلاف شدید نعرے بازی کی اور ایس ایس پی رائے انوار کی تصویر کو بھی آگ لگائی گیء احتجاجی ریلی میں پختون کی کثیر تعداد شریک تھی صوبائی صدر شیر باز خان نے احتجاجی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم اور چیف جسٹس پاکستان سے مطالبہ کیا کہ مقتول نقیب اللہ محسود کے قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے سزا دی جائے انہوں نے کہا کہ اگر ہمارہ مطالبہ پورا نہ کیا گیا تو ملک گیر احتجاج شروع کئے جائیں گے احتجاج میںفیض خان، لقمان خان،تاج خان بھی شریک تھے

متعلقہ عنوان :