Live Updates

پاکستان صحت کارڈ پر نواز شریف کی تصویر پر عمران خآن برہم

پاکستان کے ٹیکس کے پیسوں سے مجرموں کی پرموشن کرنا شرمناک ہے،یہ دنیا کی کسی جمہوریت میں قابل قبول نہیں،عمران خان

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 20 جنوری 2018 19:40

پاکستان صحت کارڈ پر نواز شریف کی تصویر پر عمران خآن برہم
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 20جنوری2018ء ) :پاکستان صحت کارڈ پر نواز شریف کی تصویر پر عمران خآن برہم ہو گئے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ٹیکس کے پیسوں سے مجرموں کی پرموشن کرنا شرمناک ہے،یہ دنیا کی کسی جمہوریت میں قابل قبول نہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان صحت کارڈ پر نواز شریف کی تصویر پر عمران خآن برہم ہو گئے۔

(جاری ہے)

ٹوئیٹر پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ یہ شرمناک بات ہے ۔

دنیا کی کسی جمہوریت میں یہ بات قابل قبول نہیں کہ منی لانڈرنگ کرنے والے کی تصویر سرکاری ہیلتھ کارڈ پر لگا دی جائے ۔انکا کہنا تھا کہ ایک طرف تو شریف مافیا ہمارے ٹیکسوں کے پیسے سے جمرموں کی پرموشن کر رہا ہے تو دوسری جانب اخلاقیات کا جنازہ بھی نکال رہا ہے ۔ شریف مافیا یہ ثابت کرنا چاہتاہے کہ کرپشن کوئی سگین جرم نہیں۔
پاکستان صحت کارڈ پر نواز شریف کی تصویر پر عمران خآن برہم
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات