بلاول بھٹو زرداری نے محمود خان اچکزئی اور مولانا فضل الرحمان پر افغان نواز ہونے کا الزام عائد کر دیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 20 جنوری 2018 19:36

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جنوری2018ء) بلاول بھٹو زرداری نے محمود خان اچکزئی اور مولانا فضل الرحمان پر افغان نواز ہونے کا الزام عائد کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے فرزند بلاول بھٹو کی جانب سے بلوچستان کے شہر حب میں دھواں دار خطاب کیا گیا۔ بلاول بھٹو نے اپنے خطاب کے دوران حمود خان اچکزئی اور مولانا فضل الرحمان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری نے محمود خان اچکزئی اور مولانا فضل الرحمان پر افغان نواز ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان دونوں رہنماوں کے پاس عوامی مینڈیٹ بلوچستان کا ہے لیکن انہیں مسئلہ فاٹا ریفارمز سے ہے۔ دونوں رہنما افغانستان کو خوش کرنے کیلئے فاٹا ریفارمز کی مخالفت کر رہے ہیں۔ بلاول بھٹو نے دونوں رہنماوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان کی سیاست کرتے ہوئے فاٹا ریفارمز کی مخالفت ترک کر دیں۔