نوازشریف نے ہری پورجلسے میں طاہرالقادری پرطنز کے تیربرسا دیے

نوازشریف ڈرون کیمراقریب اڑنےپرکہا اس ہیلی کاپٹرکو پکڑو؟،میں طاہرالقادری نہیں،چھوٹا سا تارجل جائےتوپیچھےہٹ جاؤں،میں نوازشریف ہوں۔سابق وزیراعظم کاہری پورمیں خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 20 جنوری 2018 19:34

نوازشریف نے ہری پورجلسے میں طاہرالقادری پرطنز کے تیربرسا دیے
ہری پور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 جنوری 2018ء) :مسلم لیگ ن کے صدراور سابق وزیراعظم نوازشریف نے ہری پور میں عوامی جلسے کے دوران ڈاکٹرطاہرالقادری کو طنز کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’میں کوئی طاہرالقادری نہیں، چھوٹا سا تار جل جائے تو پیچھے ہٹ جاؤں،میں نوازشریف ہوں۔‘‘میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف ہری پور میں عوامی جلسے سےخطاب کررہے تھے کہ ان کے قریب ڈرون کیمرا اڑنے لگا۔

(جاری ہے)

جس پر نوازشریف نے پہلے تو ڈرون کیمرا ہٹانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس ہیلی کاپٹرکو پکڑو؟ اور ساتھ ہی طاہرالقادری پرطنز کے تیر برسا دیے۔ نواز شریف نے کہا کہ میں کوئی طاہرالقادری نہیں ہوں کہ تارجل جائے گی توپیچھے ہٹ جاؤں گا،اللہ کے فضل سے نوازشریف ہوں۔ واضح رہے8 اگست 2014ء کواسلام آباد میں سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹرطاہر القادری گیس کا غبارہ پھٹنےکی آواز پر شدید خوفزدہ ہوگئے تھے۔ طاہرالقادری تقریر روک کرکرسی سے اٹھنےلگے توان کے سیکیورٹی گارڈ ز نے انہیں حصار میں لے لیا۔جس کے بعد طاہر القادری نے دوبارہ تقریرشروع کی۔