Live Updates

اپوزیشن جماعتوںکا حکومت کے خلاف لاہور میں پاور شو فلاپ ہوگیا ہے ،مخالفین مسلم لیگ ن کی حکومت کو ختم کرنا چاہتے ہیں مگر ان کی کوئی سازشیں کامیاب نہیں ہوگی ،

جمہوریت کو ڈی گریڈ کرنے والے ملک و قوم کے خیر و خواہ نہیں ،طاہر القادری ، شیخ رشید ، عمران خان اور آصف زرداری ملک میں انتشار پھیلا رہے ہیں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا بدوملہی میں سوئی گیس کی فراہمی کی افتتاحی تقریب سے خطاب

ہفتہ 20 جنوری 2018 20:10

اپوزیشن جماعتوںکا حکومت کے خلاف لاہور میں پاور شو فلاپ ہوگیا ہے ،مخالفین ..
نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2018ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوںکا حکومت کے خلاف لاہور میں پاور شو فلاپ ہوگیا ہے ،مخالفین مسلم لیگ ن کی حکومت کو ختم کرنا چاہتے ہیں مگر ان کی کوئی سازشیں کامیاب نہیں ہوگی۔ جمہوریت کو ڈی گریڈ کرنے والے ملک و قوم کے خیر و خواہ نہیں ۔طاہر القادری ، شیخ رشید ، عمران خان اور آصف زرداری ملک میں انتشار پھیلا رہے ہیں۔

وہ ہفتہ کو بدوملہی میں سوئی گیس کی فراہمی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔انہوںنے کہا کہ پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنا عمران خان اور شیخ رشید کی غیر جمہوری سوچ کی علامت ہے۔ن لیگ نے گالی گلوچ کا جواب عوامی خدمت سے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔مخالفین مسلم لیگ ن کی حکومت کو ختم کرنا چاہتے ہیں مگر ان کی کوئی سازشیں کامیاب نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

جمہوریت بڑی قربانیوں کے بعد قائم ہوئی ہے جمہوریت کو ڈی گریڈ کرنے والے ملک و قوم کے خیر و خواہ نہیں اور وہ ملکی ترقی و خوشحالی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔

مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کرکے ملک کو اندھیروں سے نکالا ہے۔ملک سے دہشت گردی کا بھی خاتمہ ہوچکا ہے۔اس وقت چائنہ سے ملکر سی پیک منصوبہ کے تحت اربوں روپوں کی سرمایہ کاری ہورہی ہے۔جس سے ملک کی تقدیر بدل جائے گی۔ملک میں تبدیلی کنٹیرز پر کھڑے ہوکر نہیں آتی لیکن جس ملک میں انتشار اور ہراتفری کی صورتحال پیدا ہو وہ کبھی بھی ترقی نہیں کرسکتا کیوں کہ ترقی کرنے والے ممالک میں سیاسی لوگوںنے کبھی دھرنے نہیں دیئے۔

احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے یونین کونسل کا نظام نہیں چلایا اس کو سیاست کرنے کا کیا پتا ہے۔ اور وہ پاکستان کے 20کرو ڑ عوام کا نظام کس طرح سے چلاسکتا ہے۔احتجاج اور دھرنے ملک و قوم اور معیشت کے لیے ظاہر قاتل ہے۔عام انتخابات قریب ہے موجودہ صورت حال میں احتجا ج اور دھرنوں کی سیاست کرنے والے ملک و قوم سے مخلص نہیں۔پاکستان کے غیور عوام احتجاجی اور دھرنا سیاست کرنے والوں کی مذہوم مقاصد کو سمجھ چکے ہیں۔

قوم ہمیشہ کی طرح اب بھی دھرنا سیاست کے علمبرداروں کو مسترد کرے گی۔مسلم لیگ ن کی حکومت نے میاں نوازشریف کی قیادت میں ملک میںترقیاتی کاموں کا جال بچھا یا ہے۔ انہوںنے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوام دوست پالیسیوں سے عوام کی خدمت کے مشن کو جاری رکھ کر عوام کی محرمیوں کو خوشیوں میں بدلا اور ن لیگ کی قیادت نے مخلصانہ اقدامات کرکے مخلصانہ اقدام کر کے عوام کو ورثہ میں ملنے والے تمام مسائل حل کیے۔

اور اس وقت ملک کی معیشت اور ترقی بڑی تیزی سے بڑھ رہی ہے جوکہ مخالفین کو ہضم نہیں ہورہی اور وہ ملک وک عالمی سطحپر تنہا کرنے کی سازشیں کررہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ عام انتخابات قریب ہے عوام اور نوجوان نسل موجودہ حکومت کی کارکردگی اور ملک کی بہتری کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کریں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات