شوکت خانم ہسپتال کی فنڈ ریزنگ کے تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 20 جنوری 2018 19:23

شوکت خانم ہسپتال کی فنڈ ریزنگ کے تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 20جنوری2018ء ):پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ دبئی میں شوکت خانم ہسپتال کی فنڈ ریزنگ کے تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ان دنوں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمرا ن خان دبئی میں موجود ہیں جہاں وہ سیاسی رگرمیوں کے علاوہ شوکت خانم کی فنڈ ریزنگ مہم بھی چلا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے ٹوئٹر پیغام میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا کہ گذشتہ رات دبئی میں شوکت خانم ہسپتال کی فنڈ ریزنگ کے تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے،بیرون ملک پاکستانیوں کی طرف سے 9 لاکھ ڈالرز کی امداد حاصل ہوئی،اس ریکارڈ توڑ کاوش پر میں اپنی ٹیم کا اور دبئی کے لوگوں کا بطور خاص شکر گزار ہوں۔ عمران خان نے کہا کہ اس کے علاوہ ہمیں رواں سال میں ایک ملین ڈالر کی امداد بھی حاصل ہوگی۔