Live Updates

ملک کی سیاسی جماعتوںکا لاہور میں پاور شو فلاپ ہوگیا ہے، احسن اقبال

طاہر القادری ، شیخ رشید ، عمران خان اور آصف زرداری ملک میں انتشار پھیلا رہے ہیں، تاکہ ملک ترقی نہ کر سکے عوام خوشحال نہ ہوسکے وہ پچھلے چار سال سے حکومت کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے،وہ دھرنوں اور جلسے جلوسوں کے زریعے اپنے کارکنوں کو مرواتے اور پھر ان کی موت پر سیاست کرتے ہیں، چلڈرن پارک بدوملہی میں سوئی گیس کی فراہمی کی افتتاحی تقریب سے خطاب

ہفتہ 20 جنوری 2018 20:00

ملک کی سیاسی جماعتوںکا  لاہور میں پاور شو فلاپ ہوگیا ہے، احسن اقبال
بدوملہی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2018ء) وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک کی سیاسی جماعتوںکا مسلم لیگ ن کی حکومت کے خلاف لاہور میں پاور شو فلاپ ہوگیا ہے۔طاہر القادری ، شیخ رشید ، عمران خان اور آصف زرداری ملک میں انتشار پھیلا رہے ہیں۔ تاکہ ملک ترقی نہ کر سکے۔ اور عوام خوشحال نہ ہوسکے وہ پچھلے چار سال سے حکومت کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے ۔

وہ دھرنوں اور جلسے جلوسوں کے زریعے اپنے کارکنوں کو مرواتے اور پھر ان کی موت پر سیاست کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار پروفیسر احسن اقبال نے چلڈرن پارک بدوملہی میں سوئی گیس کی فراہمی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرنے کے دوران کیا۔انہوںنے کہا کہپارلیمنٹ پر لعنت بھیجنا عمران خان اور شیخ رشید کی غیر جمہوری سوچ کی علامت ہے۔

(جاری ہے)

ن لیگ نے گالی گلوچ کا جواب عوامی خدمت سے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

مخالفین مسلم لیگ ن کی حکومت کو ختم کرنا چاہتے ہیں مگر ان کی کوئی سازشیں کامیاب نہیں ہوگی۔جمہوریت بڑی قربانیوں کے بعد قائم ہوئی ہے جمہوریت کو ڈی گریڈ کرنے والے ملک و قوم کے خیر و خواہ نہیں اور وہ ملکی ترقی و خوشحالی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کرکے ملک کو اندھیروں سے نکالا ہے۔

ملک سے دہشت گردی کا بھی خاتمہ ہوچکا ہے۔اس وقت چائنہ سے ملکر سی پیک منصوبہ کے تحت اربوں روپوں کی سرمایہ کاری ہورہی ہے۔جس سے ملک کی تقدیر بدل جائے گی۔ملک میں تبدیلی کنٹیرز پر کھڑے ہوکر نہیں آتی لیکن جس ملک میں انتشار اور ہراتفری کی صورتحال پیدا ہو وہ کبھی بھی ترقی نہیں کرسکتا کیوں کہ ترقی کرنے والے ممالک میں سیاسی لوگوںنے کبھی دھرنے نہیں دیئے۔

اس دوران صوبائی پارلیمانی سیکرٹری خواجہ محمد وسیم بٹ ، چیئرمین ضلع کونسل نارووال احمد اقبال ، مسلم لیگ ن کے ضلعی سینئر نائب صدر ملک محمد امتیاز ، یوسی بدوملہی کے چیئرمین چودھری امجد فاروق گجر، وائس چیئرمین خواجہ خالدمحمود وائیں ، یوسی بدوملہی کے سابق ناظم اور بدوملہی پریس کلب کے سرپرست اعلیٰ پیر سید فواد رضا کاظمی اور سینئر صحافی سید الحق ملک نے بھی خطا ب کیا۔

پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ ہم نے اپنی انتخابی مہم کے دوران عوام سے بدوملہی کو سوئی گیس کی فراہمی کا جو وعد ہ کیا تھا آج ہم نے اس کا افتتاح کردیا ہے۔اور ہماری پوری کوشش ہوگی کہ سوئی گیس کا یہ منصوبہ عام انتخابات سے پہلے ہی مکمل ہو جائے اور بدوملہی کو سوئی گیس کی سپلائی شروع ہوجائے۔ تاکہ بدوملہی کے عوام بھی خوشحالی کی زندگی گزار سکے۔

انہوںنے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے یونین کونسل کا نظام نہیں چلایا اس کو سیاست کرنے کا کیا پتا ہے۔ اور وہ پاکستان کے 20کرو ڑ عوام کا نظام کس طرح سے چلاسکتا ہے۔احتجاج اور دھرنے ملک و قوم اور معیشت کے لیے ظاہر قاتل ہے۔عام انتخابات قریب ہے موجودہ صورت حال میں احتجا ج اور دھرنوں کی سیاست کرنے والے ملک و قوم سے مخلص نہیں۔پاکستان کے غیور عوام احتجاجی اور دھرنا سیاست کرنے والوں کی مذہوم مقاصد کو سمجھ چکے ہیں۔

قوم ہمیشہ کی طرح اب بھی دھرنا سیاست کے علمبرداروں کو مسترد کرے گی۔مسلم لیگ ن کی حکومت نے میاں نوازشریف کی قیادت میں ملک میںترقیاتی کاموں کا جال بچھا یا ہے۔ انہوںنے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوام دوست پالیسیوں سے عوام کی خدمت کے مشن کو جاری رکھ کر عوام کی محرمیوں کو خوشیوں میں بدلا اور ن لیگ کی قیادت نے مخلصانہ اقدامات کرکے مخلصانہ اقدام کر کے عوام کو ورثہ میں ملنے والے تمام مسائل حل کیے۔

اور اس وقت ملک کی معیشت اور ترقی بڑی تیزی سے بڑھ رہی ہے جوکہ مخالفین کو ہضم نہیں ہورہی اور وہ ملک وک عالمی سطحپر تنہا کرنے کی سازشیں کررہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ عام انتخابات قریب ہے عوام اور نوجوان نسل موجودہ حکومت کی کارکردگی اور ملک کی بہتری کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کریں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات