اوپن کرنسی مارکیٹ،ڈالر، برطانوی پائونڈاور سعودی ریال کی قدر میں استحکام ،یورو اورچینی یو آن کی قدر میں کمی جبکہ یواے درہم کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا

ہفتہ 20 جنوری 2018 19:58

اوپن کرنسی مارکیٹ،ڈالر، برطانوی پائونڈاور سعودی ریال کی قدر میں استحکام ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2018ء) اوپن کرنسی مارکیٹ میں ہفتہ کوڈالر، برطانوی پائونڈاور سعودی ریال کی قدر میں استحکام ،یورو اورچینی یو آن کی قدر میں کمی جبکہ یواے درہم کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق ہفتہ کواوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت کی قدر میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں ڈالرکی قیمت خرید112.00روپے اور قیمت فروخت112.30روپے پرمستحکم رہی۔

ہفتہ کوروپے کے مقابلے میں یوروکی قدرمیں35پیسے کی کمی جبکہ برطانوی پائونڈ کی قدر میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں باالتریب یورو کی قیمت خرید136.60روپے سے گھٹ کر136.25روپے اور قیمت فروخت138.60روپے سے گھٹ کر138.25روپے جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید154.50روپے اور قیمت فروخت156.50روپے پرمستحکم رہی۔

(جاری ہے)

اعدادوشمار کے مطابق سعودی ریال کی قدر میں استحکام جبکہ یواے ای درہم کی قدر میں 5پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید29.80روپے اور قیمت فروخت30.10روپے پرمستحکم جبکہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید30.40روپے سے بڑھ کر30.45روپے اور قیمت فروخت30.70روپے سے بڑھ کر30.75روپی ہوگئی۔

ہفتہ کوچینی یو آن کی قدر میں5پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں چینی یو آن کی قیمت خرید17.25روپے سے گھٹ کر17.20روپے اور قیمت فروخت18.25روپے سے گھٹ کر18.20روپے ہوگئی۔دریں اثنائ ہفتہ کو انٹربینک چھٹی کے باعث بند رہی۔ ۔

متعلقہ عنوان :