بوریوالہ میں کمسن بچے کی نوجوان لڑکی سے شادی کردی گئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 20 جنوری 2018 19:11

بوریوالہ میں کمسن بچے کی نوجوان لڑکی سے شادی کردی گئی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 20جنوری2018ء ):بوریوالہ میں کمسن بچے کی نوجوان لڑکی سے شادی کردی گئی۔بچے کی عمر فقط 7سال ہے۔تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ بوریوالہ کے کچی پکی کے قریب پیش آیا جہاں کھجی والا میں سات سالہ بچے کی نوجوان لڑکی کے ساتھ شادی کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

قاسم ساکن کھجی والا کے سات سالہ بیٹے وقاص کی شادی وٹہ سٹہ کے تحت اپنی 16 سا لہ کزن کے ساتھ ہوئی ۔ اس غیر قانونی شادی کو رکوانے کے لئے مقا می پولیس کو اطلاع کی گئی مگر اہلکاروں نے مصروفیات زیادہ ہونے کا بہانہ بنا لیا ۔