پارلیمنٹ کو گالی دراصل ملک بھر کے عوام کو گالی ہے دھرنوں کی سیاست کرنیوالے اگر عوام کیلئے کچھ کرتے تو انھیں ایمپائرکی انگلی کا سہارانہ لیناپڑتا،

پانامہ واقامہ کی سیاست کرنیوالوں کی شکست اب مقدر بن چکی ہے،لاہورجلسہ میں ایک دوسرے کو چوراورڈاکوکہنے والے سارے اکٹھے ہوئے پھر بھی خالی کرسیاں ہی ان کا منہ چڑاتی رہیں ، عوام ان کی اصلیت سے واقف ہو گئے ہیں کہ ان کا ایجنڈاصرف نواز شریف کی مخالفت ہے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف کا ہری پور جلسے سے خطاب

ہفتہ 20 جنوری 2018 19:52

پارلیمنٹ کو گالی دراصل ملک بھر کے عوام کو گالی ہے دھرنوں کی سیاست کرنیوالے ..
ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جنوری2018ء) سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی ومسلم لیگ ن کی راہنماء مریم نواز شریف نے کہا ہے کہہری پور میرا گھر ہے جن سازشیوں نے جمہوری حکومت پر حملہ کیا تھا ان کو ضمنی انتخابات میں مزہ چھکا یا گیا تھا سازشیوںکو ہری پور سے ہمیشہ شکست کا سامنا ہی کرنا پڑے گاایک لاکھ پندرہ ہزار کی بھاری اکثریت سے میرا بھائی بابرنواز خان کامیاب ہو اتھا،پارلیمنٹ کو گالی دراصل ملک بھر کے عوام کو گالی ہے ،یہ گالم گلوچ،الزامات اوردھرنوں کی سیاست کرنیوالے اگر اپنے ان چارپانچ سالوں میں عوام کیلئے کچھ کرتے تو انھیں ایمپائرکی انگلی کا سہارانہ لیناپڑتا،حقیقت تو یہ ہے کہ پانامہ واقامہ کی سیاست کرنیوالوں کی شکست اب مقدر بن چکی ہے ،لاہورجلسہ میں ایک دوسرے کو چوراورڈاکوکہنے والے سارے اکٹھے ہوئے ،مگر پھر بھی خالی کرسیاں ہی ان کا منہ چڑاتی رہیں ،عوام ان کی اصلیت سے واقف ہو گئے ہیں کہ ان کا ایجنڈاصرف نواز شریف کی مخالفت ہے ۔

(جاری ہے)

وہ ہفتہ کو ہری پور میں مسلم لیگ ن کے جلسہ سے خطاب کر رہی تھیں۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ ان کے پاس ملکی و قومی ترقی کا کوئی انقلابی پروگرام نہیں ہے جب کہ میاں نواز شریف نے مختصرمدت میں دہشت گردی کا خاتمہ کیا،کراچی کا امن بحال کیا،لوڈشیڈنگ ختم کی،موٹروے منصوبے اورسی پیک جیساتاریخی منصوبہ شروع کیامگر قومی ترقی انھیں ہضم نہیں ہو رہی اورہرموڑپر نوازشریف کی مخالفت کر رہے ہیں ،مگر الزامات اورگالیوں کی سیاست خودمخالفین کے گلے کا طوق بن کر رہ جائے گی۔

مریم نواز شریف نے عوام سے کہا کہ وہ اپنی ووٹ کے تقدس اوراپنے احترام کی بحالی اوربھاری عوامی مینڈیٹ سے منتخب وزیر اعظم میاں نواز شریف سے کی جانے والی زیادتی و ناانصافی کا بدلہ 2018کے الیکشن میں اپنے ووٹ کی پرچی سے لیں تا کہ پھر کسی کو منتخب وزیر اعظم کو اس طرح سے اٹھاکر گھربھیجنے کی جرات نہ ہو سکے، جلسہ میں موجود عوام نے وزیر اعظم نواز شریف،وزیر اعظم نواز شریف کے نعرے بھی لگائے جب کہ جلسہ سے سابق وزیر اعظم میان نواز شریف کے علاوہ کیپٹن صفدر،ایم این اے بابرنواز خان اوردیگر مسلم لیگی راہنمائوں نے بھی خطاب کیا ،اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی،سردارمہتاب عباسی اورآصف کرمانی سمیت دیگر مرکزی قائدین بھی موجود تھے۔