بے نظیرقتل کیس میں سابق صدرپرویز مشرف کی ضمانت ضبط کر لی گئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 20 جنوری 2018 19:04

بے نظیرقتل کیس میں سابق صدرپرویز مشرف کی ضمانت ضبط کر لی گئی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 20جنوری2018ء ):بے نظیرقتل کیس میں سابق صدرپرویز مشرف کی ضمانت ضبط کر لی گئی۔عدالت کی جانب سے اشتہاری قرار دیئے جانے والے سابق صدر پرویز مشرف کی ضمانت ضبط کی گئی۔تفصیلات کے مطابق پرویز مشرف سابق وزیر اعظم شہید محترمہ بینظیر قتل کیس میں نامزد ملزم ہیں جو اس وقت بیرون ملک مقیم ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ سماعت میں عدالت نے بے نظیر قتل کیس میں نامزد سابق صدر پرویز مشرف کے ضامنوں نذیراحمد اور ممتاز حسین کو آخری مہلت دی تھی کہ وہ اشتہاری ملزم کی جائیداد کی تفصیلات پیش کریں ورنہ ضامنوں کی جانب سے عدالت میں جمع کرائی گئی زرِ ضمانت ضبط کرلی جائے گی۔

جبکہ حالیہ سماعت میں عدالت کو مطلوبہ دستاویزات پر عدالتسخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ملزم کی ضمانت کے 10 ، 10 لاکھ روپے کی رقم ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔ عدالت نے پرویز مشرف کے اشتہاری ہونے کے بعد یہ رقم بحق سرکاری ضبط کرتے ہوئے کیس کی سماعت 20 فروری تک ملتوی کردی۔