ْکوئٹہ سیف سٹی کے منصوبے پر آئندہ چند روز میں کام کا آغاز ہوجائیگا،میر عبدالقدوس بزنجو

پولیس امن وامان کی بحالی یقینی بنانے کیلئے اپنا موثر کردار ادا کر ے ،ہمارے پاس وقت کم ،مقابلہ سخت ہے ،تیزی سے معاملات کو آگے بڑھانا ہے ،وزیراعلی بلوچستان کی صحافیوں سے بات چیت

ہفتہ 20 جنوری 2018 19:45

ْکوئٹہ سیف سٹی کے منصوبے پر آئندہ چند روز میں کام کا آغاز ہوجائیگا،میر ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہاکہ عوام کے مسائل کو حل اور امن و امان کی صورتحال بہتر بنانا ہماری ذمہ داری ہے کم وقت میں تیزی سے مسائل حل کریں گے۔یہ بات انہوں نے ہفتہ کو کوئٹہ شہر کے بارونق اور کاروباری علاقے جناح روڈ کے دورے کے موقع پرصحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات و منصوبہ بندی نصیب اللہ خان بازئی ، کمشنر کوئٹہ ڈویژن امجد علی خان ، سیکرٹری بلدیات علی احمد بلوچ اور سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات فراہم کرے اور ہماری کوشش ہے کہ تمام مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے شہر کی مین شاہراہ جناح روڈکی خستہ حالی سے متعلق عوام کی جانب سے ملنے والی شکایات کے باعث میں نے آج اس کا دورہ کیامتعلقہ حکام سے اس حوالے سے بریفنگ بھی لی ہے اور ہدایت کی ہے کہ روڈ کی تعمیر کا کام جلد ازجلد مکمل کیا جائے گا دو چار روز میںسڑک کو آمد و رفت کے قابل بنائیں گے اور سڑک کا کام اپریل میں مکمل کرلیں گے ، انہوں نے کہا کہ جب سے میں وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالا ہے تب سے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ہے اور آئندہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سمیت متعلقہ سیکرٹری خود تمام چیزوںکا جائزہ لین گے،ہمارے پاس وقت کم اور مقابلہ سخت ہے تیزی سے معاملات کو آگے بڑھانا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سیف سٹی کا منصوبہ جو التواء کا شکارتھاآئندہ چند روز میں اس منصوبے پر کام کا آغاز ہوجائے گاپولیس امن وامان کی بحالی کو یقینی بنانے کے لئے اپنا موثر کردار ادا کر ے ان کے تمام مسائل حل کریں گے،تاہم جس علاقے میں بھی غفلت کے باعث امن و اامن کا واقعہ پیش آیاوہاں کا ڈی ایس پی اور ایس ایچ او خود کومعطل سمجھیں ، انہوں نے کہا کہ میڈیا حکومت کے لئے آنکھ اور کان کی حیثیت رکھتا ہے میڈیا مسائل کے حل کے لئے اپنا مثبت اپنا کردار اد اکرے۔

متعلقہ عنوان :