حکومت کی میڈیا سےجماعت الدعوة اورفلاح انسانیت کوکوریج نہ دینےکی درخواست

قومی مفاد میں فلاح انسانیت سمیت کسی کالعدم تنظیم کوکوریج نہ دیجائے،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی مانیٹرنگ ٹیم 24 تا25جنوری پاکستان کادورہ کرےگی،جس میں جماعت الدعوة پرعائد پابندیوں کاازسرنوجائزہ لیا جائےگا۔میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 20 جنوری 2018 19:00

حکومت کی میڈیا سےجماعت الدعوة اورفلاح انسانیت کوکوریج نہ دینےکی درخواست
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جنوری2018ء) : حکومت نےمیڈیا کوایک بار پھرکالعدم جماعتوں کوکوریج نہ دینے کی درخواست کردی ہے،قومی مفادمیں جماعت الدعوة اورفلاح انسانیت سمیت کسی کالعدم تنظیم کوکوریج نہ دیجائے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی مانیٹرنگ ٹیم 24 اور25 جنوری کوپاکستان کا2 روزہ دورہ کرےگی،ٹیم اقوام متحدہ کی قرارداد نمبر1267کے تحت جماعت الدعوة پرپابندیوں کا ازسرنوجائزہ لےگی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ سلامتی کونسل کی خصوصی ٹیم کالعدم قرار دی گئی تنظیموں پر پابندی سے متعلق عملدرآمد کے حوالے سے پاکستانی حکام سے ملاقات بھی کرے گی۔پاکستانی حکام اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی خصوصی ٹیم کو اس حوالے سے بریفنگ دیں گے۔ دوسری جانب حکومت نےمیڈیا کوایک بار پھرکالعدم جماعتوں کوکوریج نہ دینے کی درخواست کردی ہے۔ حکومت نے درخواست کی ہے کہ قومی مفادمیں جماعت الدعوة اورفلاح انسانیت سمیت کسی کالعدم تنظیم کوکوریج نہ دیجائے۔