آصف زرداری کا تھیلیسمیا کے بچوں کیلیے منو بھائی کا مشن جاری رکھنےکا اعلان

muhammad ali محمد علی ہفتہ 20 جنوری 2018 18:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جنوری2018ء) آصف زرداری نے تھیلیسمیا کے بچوں کیلیے منو بھائی کا مشن جاری رکھنےکا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین اور سابق صدر مملکت آصف زرداری کی لاہور میں مرحوم منو بھائی کے گھر آمد ہوئی۔ اس موقع پر آصف زرداری نے منو بھائی کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔

(جاری ہے)

آصف زرداری نے ادب، صحافت، بچوں کی فلاح کیلیے خدمات پر منوبھائی کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔

جبکہ آصف زرداری نے تھیلیسمیا کے بچوں کیلیے منو بھائی کا مشن جاری رکھنےکا اعلان بھی کیا ہے۔ آصف زرداری کا کہنا ہے کہ تھیلیسمیا کا شکاربچوں کیلیےمنوبھائی کی خدمات بےمثال ہیں۔ منوبھائی سچے جمہوریت پسند، انسان اور ادب دوست شخص تھے۔ ہم منو بھائی کے مشن کو جاری رکھنے میں مدد کریں گے۔

متعلقہ عنوان :