چیچہ وطنی، تین مسلح ڈاکوئوں نے ایک شخص سے موٹر سائیکل اور نقدی چھین لی

ہفتہ 20 جنوری 2018 19:28

چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2018ء)تین مسلح ڈاکوئوں نے ایک شخص سے ہنڈا موٹر سائیکل اور سات ہزار روپے کی نقدی چھین لی۔

(جاری ہے)

نواحی گائوں 168/9-L کا رہائشی نور حسن اپنے موٹر سائیکل نمبری 8241/SLM ہنڈا پر جا رہا تھا کہ تین مسلح ڈاکوئوں نے اسے روک لیا اور گن پوائنٹ پر اس سے موٹر سائیکل اور سات ہزار روپے کی نقدی چھین لی۔پولیس نے شک کی بنیاد پر محسن، اعجاز اور لقمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔