وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا معروف شاعر ساقی فاروقی کے انتقال پر اظہار تعزیت

ساقی فاروقی فن شاعری میں منفرد مقام رکھتے تھے، مرحوم کی ادب کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

ہفتہ 20 جنوری 2018 19:40

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا معروف شاعر ساقی فاروقی کے انتقال پر اظہار ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے معروف شاعر ساقی فاروقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں ساقی فاروقی کی ادب کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم فن شاعری میں منفرد اورنمایاں مقام رکھتے تھے اور ان کی ادب کے شعبے میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔